پاکستانتازہ ترین

کورونا: ملک میں تقریباً 3 ماہ بعد ایک دن میں سب سے زیادہ اموات

اسلام آباد(پاک نیوز)پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 102 افراد انتقال کر گئے اور 4934 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 59 ہزار 397 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4934 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 102 افراد انتقال کر گئے۔پاکستان میں آخری بار 100 سے زیادہ اموات 20 مئی کو ریکارڈ کی گئی تھیں، اس روز ملک میں 51 ہزار 528 ٹیسٹ کیے گئے تھے جس میں سے 3070 افراد میں وبا کی تصدیق ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button