تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو اور گردونواح میں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو اور گردونواح میں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا۔جگہ جگہ کیک کاٹنے کی تقریبات۔مساجد میں شہدائے پاکستان کیلیے دعائیں،عوامی سماجی صحافتی حلقوں کی بڑی تعداد میں شرکت۔پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا اس کی حفاظت کیلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔مقررین کا خطاب۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں کچہ پکا میں اسلامی جمعیت طلبہ ضلع قصور غربی کے زیر اہتمام آزادی کا کیک کاٹا گیا جس میں ناظم غربی راجہ اسامہ قدیر،ناظم کچہ پکا عثمان مشتاق،ناظم شیخم حافظ اسامہ یاسین اور میڈیا سیکٹری ضلع قصور غربی وقاص جوئیہ نے شرکت کی۔شرکا نے اپنی اپنی تقریروں میں کہا کہ پاکستان کلمہ کے نام پر بنا اور اس میں اسلامی نظام تعلیم ہونا چاہیے۔ اسلامی جمعیت طلبہ ضلع قصور غربی کے زیر اہتمام دوسری تقریب نواحی قصبہ ہلہ منیساں میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی سابق ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور ڈویژن عرفان چوہدری تھے۔آزادی کا کیک کاٹنے کے بعد شرکا سے خطاب کرتے عرفان چوہدری نے کہا شرکا کو آزادی کی مبارکباد دیتے کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا اس کی حفاظت کیلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ہم نظام تعلیم کو ملک کے دو قومی نظریہ کے مطابق بنانے اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کیلیے کسی قربانی سے دیغ نہیں کریں گے۔ تیسری تقریب میں پریس کلب رجسٹرڈ پھول نگر کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے کیک کاٹنے کی پروقار تقریب مقامی شادی ہال میں ہوئی جس میں شہر بھر کی پریس کلبز کے مرکزی عہدیداران حاجی محمد رمضان چوھدری،مخدوم سندھو،ملک محمد عثمان،ملک عبدالرزاق،ڈاکٹر محمد لطیف،،شیخ خالد رفیق،ندیم سندھو،محمد سلیم،سعید نظامی،شیخ وقار ساحل,رانا دلشاد علی،طارق عزیز،زاہد منہاس،راو محمد عمیر،رانا صابر علی،مخدوم حسین نقوی،رانا محمد افضل اشرف سمیت عمائدین علاقہ نے بھی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے صدر ظفراقبال چوھدری نے کہا کہ ایسی پروقار تقاریب صرف زندہ اور آزاد قوموں کو نصیب ہیں ہمیں اس نعمت کی قدر کرنی چاہئیے اس مبارک موقع پر ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ نہ صرف وطن عزیز پاکستان کی ترقی،خوشحالی اور استحکام کے لئے اپنی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داریاں ایمانداری اور اخلاص سے ادا کریں گے بلکہ ارض پاکستان کے خلاف لغویات بکنے والوں کا بھی محاسبہ کریں گے ہمیں اپنی قلم کے ذرئعے معاشرے میں یکجہتی اور اتفاق کو فروغ دینا ہے کمزور اور پسے ہوے طبقات کی مدد کرنی ہے اور حصول پاکستان کے اصل مقاصد تک پہنچنے کے لئے اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کرنا ہے حاجی محمد رمضان نے کہا کہ یہ ملک کلمہ طیبہ کی بنیاد پر بنا ہمیں چاہیے کی ہم ملک کی نظریاتی بنیاد نظام مصطفے کے نفاذ کیلیے اپنے قلم کو استعمال کریں اور معاشرتی برائیوں کے خلاف قلم کے زریعے جہاد کریں۔ حاجی عامر علی نے اس موقع پر کہا کہ صحافی برادری کو باہمی اتفاق و اتحاد کے ذرئعے نہ صرف معاشرتی مسائل کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرنا ہے بلکہ اپنی صحافی بھائیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بھی جدوجہد کرنی ہے تقریب میں نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری پریس کلب پھول نگر اشرف طاہر نے ادا کئے۔بعد ازاں کیک کاٹا گیا اور شرکا نے ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔ دیگر مزہبی و سیاسی جماعتوں کی طرف سے بھی جگہ جگہ قومی جھنڈا لہرنے اور کیک کاٹنے کی درجنوں تقاریب منعقد ہوئیں

یہ بھی پڑھیں  دہری شہریت پرپنجاب کےوزیر خزانہ کیخلاف تحریک استحقاق جمع

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker