تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:لبیک فاونڈیشن کی کانفرنس پر چوہدری محمد علی کا ایمبولینس دینے کا اعلان

ambulanceپتوکی(شہزاد رحمت سے)پتوکی اور چونیاں کے نواح حسین خانوالا چک نمبر8 اور یوسی 57- کی سب سے بڑی فلاحی تنظیم لبیک ویلفیئرفاؤنڈیشن کی سالانہ چھٹی کانفرنس عید کے دوسرے روز منعقد ہوئی جس کا مقصد لوگوں میں خدمت خلق کے جذبے کو بیدار کرنا تھااس پروگرام کے مہمان خصوصی سماجی کارکن چوہدری محمد علی جبکہ سردار محمد یٰسین عاصم ،چوہدری طاہر امین اسسٹنٹ کمشنرنے بطورمہمان شرکت کی ان کے علاوماسٹر محمد رفیق،چوہدری محمدندیم، میاں امجد سعید،عبدالعزیز ممبر،جنید اسلم، سلیم اختر،فیصل ندیم،عامر بوبی،جبکہ صحافیوں میں شاہد قیوم ٹیپو،تنویر اسلم، شہزاد رحمت،محمد اقبال،عرفان رشید اور دیگر نے شرکت کی ۔تمام مہمانوں نے فاؤنڈیشن کے فلاحی کاموں علاقہ میں سکول اور سڑک کی تعمیر،غریب بچوں کی مفت تعلیم،صحت کے حوالے سے میڈیکل کیموں کا انعقاد،اور مستحق لوگوں کی امدادجیسے کاموں کو بہت سراہااس موقع پر مہمان خصوصی چوہدری محمد علی نے فاؤنڈیشن کی اپیل پرحسین خانولا سمیت دویونین کونسل57 اور55 میں ایک ماہ کے اندر اندر ایمبولینس سروس چلانے کا اعلان کیاجس پرفاونڈیشن سمیت علاقہ کے تمام لوگوں نے ان کا شکریہ ادا ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈیرہ مرادجمالی:پولیس تھا نہ میرحسن کی حدود میں چوروں کی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker