پاکستانتازہ ترین

پھولنگر:راحیل خان نے ،،آصو بٹ ڈکیٹ گینگ،، پکڑ کر ڈاکو پکڑنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔تھانہ سٹی بھائی پھیرو کے ایس ایچ او راحیل خان نے ایک ماہ میں تیسرا خطرناک بین الاضلاعی،،آصو بٹ ڈکیٹ گینگ،، پکڑ کر ڈاکو پکڑنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔سرغنہ آصو بٹ سمیت پانچ خطرناک ڈاکو گرفتارکرلیے جبکہ دو ڈاکو فرار۔اڑھائی لاکھ روپے نقدی،زیورات،ناجائز جدیداسلحہ،تین موٹر سائکلیں بر آمد کر لیں۔ملزمان کئی تھانوں کے درجنوں سنگین جرائم کے مقدمات کے اشتہاری تھے ۔عوامی سماجی حلقوں اور اعلی پولیس حکام کاسٹی پولیس کو خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق بین الاضلاعی خطرناک سات رکنی آصو بٹ ڈکیت گینگ نے بھائی پھیرو اور گردونواح میں گھروں میں گھس کر اور روڈ ڈکیتیاں کرنا روز کا معمول بنا رکھا تھا اور خوف و ہراس پھیلا رکھا تھا۔ڈی پی او قصور عمران کشوراور ڈی ایس پی پتوکی آصف حنیف جوئیہ نے نئے تعینات ہونے والے جواں سالہ ایس ایچ او تھانہ سٹی راحیل خان کو اس ڈکیت گینگ کو پکڑنے کا ٹاسک دیا جنہوں نے دن رات محنت کرکے اور تفتیش کے جدید زرائع استعمال کرکے گزشتہ روز ڈرامائی طور پر ایک با اثر رسہ گیر کے قلعہ نما ڈیرے پر چھپے ڈکیت گینگ کے سرغنہ آصف عرف آصو بٹ ،اسکے ساتھی ڈاکووں احمد حسن،کاشف بھٹی،ناصر جوئیہ،مبین بھٹی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے انکے قبضے سے سات پسٹل اور گولہ بارود کی سینکڑوں گولیاں بر آمد کر لیں جبکہ ڈاکو گینگ کے دوکاشی،اور امجد بھٹی رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔ڈاکووں سے دوران تفتیش لوٹے گئے سامان کی دو لاکھ پچاس ہزار روپے نقدی،لاکھوں روپے کے سات موبائیل،تین موٹر سائکلیں،پارچات،زیورات اور دئگر قیمتی سامان بر آمد کر لیا۔۔ملزم کئی اضلاع کے تھانوں میں انتیس سنگین جرائم کے مقدمات میں ملوث ہیں۔ اسی طرح تھانہ سٹی بھائی پھیرو کے ایس ایچ او راحیل خاں نے ایک ہی ماہ میں خطرناک تین ڈکیت گینگ پکڑ کر ڈاکو پکڑنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔ عوامی سماجی حلقوں نے سٹی پولیس کے ایس ایچ او راحیل خاں کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور اعلی پولیس افسران نے بھی صدر پولیس کو شاباش اور تعریفی اسناددینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button