تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو۔عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔اسامہ قدیر

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ، ہر صورت اس کی حفاظت کریں گے۔اسلامی جمعیت طلبا کی جدو جہد کے نتیجے میں ہی قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا۔ان خیالات کا اظہار سات ستمبر یوم دفاع ختم نبوت کے سلسلے میں منعقدہ ایک ریلی سے خطاب کرتے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ قصور غربی راجہ اسامہ قدیراور سیکرٹری نشرواشاعت وقاص جوئیہ نے کیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک ختم نبوت کا آغاز اسلامی جمعیت طلبہ نشتر میڈیکل کالج کے کی ٹیم پر ظلم اور زیادتی کی وجہ سے ہوا۔نشتر کالج کے اسلامی جمعیت کے طلبا کا ٹور تفریحی پروگرام پر جب ربوہ پہنچا تو ریلوے سٹیشن پروہاں انتیس مئی 1974کو گستاخانہ پمفلٹ تقسیم کر رہے تھے۔انہیں روکنے پر قادیانیوں نے طلبا پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں اسلامی جمعیت طلبہ نے پورے ملک میں ایسی جاندار تحریک چلائی جس کے نتیجے میں بالآخر قدیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوت پر ایمان لائے بغیر ہم مسلمان نہیں ہوسکتے۔ پاکستان عاشقان مصطفےٰؐ کا مسکن ہے اور یہاں منکران ختم نبوتﷺ کی کوئی جگہ نہیں۔ بحیثیت مسلمان عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ مقدم، اس پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ حکومت اس حوالے سے عقیدہ ختم نبوت کے قانون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے سے باز رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا تھا اس میں صرف اورصرف اللہ اوراس کے رسول ﷺ کا قانون ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔قوم نے 74برسوں سے ہر نظام کو آزما لیااب دینی ومذہبی جماعتوں کو بر سر اقتدار لا کر حقیقی تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب سے پی ٹی آئی بر سر اقتدار آئی ہے،قادیانیوں کی سرگرمیاں بہت زیادہ بڑھ چکی ہیں۔ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت قادیانیوں کو اہم عہدوں پر فائز کرنے کی کوشش مسلسل جاری ہے۔ پاکستان کے غیور عوام یہود و نصاریٰ کے یاروں کو مسترد کردیں۔اسامہ قدیرنے اس حوالے سے کہا کہ پاکستان کو مادر پدر آزاد خیال ریاست نہیں بننے دیں گے۔ ملک کو مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنانے کا وعدہ کرکے بر سر اقتدار آنے والوں نے اپنے وعدے پورے کیے ہوتے آج صورت حال مختلف ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا: گارڈن ہاوسنگ سکیم انتظامیہ کے عتاب کا نشانہ بن گئی

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker