پاکستانتازہ ترین

کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری، سکیورٹی کے سخت انتظامات

لاہور(پاک نیوز) پاکستان بھر میں کنٹونمنٹ بورڈزکے انتخابات کے لیے  پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔ملک کے41 کنٹونمنٹ بورڈز کے 206 وارڈز میں 1560 امیدوار میدان میں ہیں، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔کنٹونمنٹ بورڈز  الیکشن میں حصہ لینے والے 7 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جب کہ کامرہ کنٹونمنٹ بورڈ میں انتخاب نہیں ہو  رہا، اس کے علاوہ راولپنڈی اورپنوں عاقل کےایک ایک وارڈ میں بھی انتخاب ملتوی ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button