پاکستانتازہ ترین

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات: پی ٹی آئی کو کراچی میں بھی اپ سیٹ

کراچی(پاک ننیوز) گزشتہ روز ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کو اپ سیٹ کا سامنا کرنا پڑا۔تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے حلقے کلفٹن میں پی ٹی آئی کو شکست ہو گئی۔کلفٹن کینٹ کی 10 میں سے 4 نشستیں پیپلز پارٹی نے جیت لی ہیں جبکہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے دو دو نشستیں حاصل کیں، دو نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے۔فیصل کینٹ کی 10 میں سے پی ٹی آئی نے 6 نشستیں جیت کر واضح برتری حاصل کر لی جبکہ ملیر کی 10 میں سے 5 نشستیں تحریک انصاف لے گئی۔ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے دو، دو نشستیں جیتیں۔منوڑہ کینٹ کی دونوں نشستوں پر پیپلز پارٹی کامیاب رہی جبکہ کورنگی کریک کینٹ کی 5 میں سے 2 نشستیں مسلم لیگ ن جیت گئی۔ پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کی ایک ایک نشست رہی۔کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کی 2 نشستوں پر ایم کیو ایم کامیاب رہی جبکہ ایک نشست پیپلز پارٹی کے نام رہی۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا: فوجی عدالتوں کی بجائے موجودہ عدالتی نظام کو بہت بنایا جائے،میاں اسلم

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker