پاکستانتازہ ترین

کوروناکا زور برقرار، مزید 83 افراد جاں بحق،3ہزار689 نئے مریض

اسلام آباد(پاک  نیوز)ملک بھر میں عالمی وبا سے مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 580 ہو گئی،کورونا مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ صفر تین فیصد ریکارڈ کی گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 61 ہزار 128 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3689 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 91ہزار 440 ہے ، مجموعی کیسز کی تعداد 11لاکھ 97ہزار 887ہو گئی۔ 3ہزار 689 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 10لاکھ 79 ہزار 867 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے۔اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4لاکھ 10ہزار 436،سندھ میں 4لاکھ 42ہزار 401،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 67ہزار 154،اسلام آباد میں ایک لاکھ 2ہزار 94 اور بلوچستان میں 32ہزار 517 کیسز رپورٹ ہوئے۔آزاد کشمیر میں 33ہزار 131 اور گلگت بلتستان میں 10ہزار 127 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  فرہاد کا تیشہ

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker