پاکستانتازہ ترین

کورونا پابندیوں میں نرمی :مارکیٹس رات 10بجے تک کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک نیوز) ویب ڈیسک سندھ حکومت نے کورونا کے باعث عائد پابندیوں میں نرمی کردی   نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی  میں صرف اتوار کو مارکیٹیں بند رکھی جائیں گی، ہفتے کے چھ روز مارکیٹیں رات10بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔   سندھ حکومت نے کورونا کے باعث عائد پابندیوں میں نرمی کردی ،  کراچی  میں صرف اتوار کو مارکیٹیں بند رکھی جائیں گی، ہفتے کے چھ روز مارکیٹیں رات10بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی ،انڈور ڈائننگ بھی کھول دی، انڈور ڈائننگ کی رات 12 بجے تک اجازت ہوگی۔  انڈور شادی سمیت دیگر تقریبات کی بھی اجازت دے دی،  انڈور شادی سمیت دیگر تقریبات میں 200 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی جبکہ اوپن ایئر میں شادی سمیت دیگر تقریبات میں 400 افراد شامل ہوسکیں گے۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد جبکہ ٹرینوں میں70 فیصد مسافروں کو سفر کی اجازت ہوگی۔مارکیٹوں، شاپنگ مالز، دکانوں پر ایس او  پیز کا جائزہ لینے کیلئے ٹیمیں وزٹ کریں گی، گھروں سے کام کرنے کی کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے اور اب دفاتر میں 100 فیصد عملہ کام کرسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں  خلقت پراحسانِ عظیم رحمت اللعلمین ﷺ

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker