پاکستانتازہ ترین

تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھول دیا گیا

لاہور(پاک نیوز)کورونا کےباعث بند تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھول دیا گیا، این سی اوسی کی ہدایت پر شہر کے تمام سکولز کورونا کے باعث گزشتہ10 روز سے بند تھے۔تفصیلات کے مطابقمحکمۂ تعلیم پنجاب نے کورونا کیسز میں اضافے پر 6 ستمبر کو صوبے بھر میں تعلیمی ادارے بند کر دیئے تھے۔ صوبے بھر میں اسکولوں کو آج سے 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھولا جا رہا ہے۔ محکمۂ تعلیم کی طرف سے کورونا وائرس کی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔شہربھر میں کورونا کے باعث بند تمام تعلیمی ادارے کھل گئے، تعلیمی اداروں کو کورونا کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر 6 ستمبر کو بند کیا گیا تھا، این سی او سی کی جانب سے تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر تک بند رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی،ایس او پیز، پچاس فیصد حاضری کے تحت طلبہ سکول وکالج آ سکیں گے جبکہ ایک روز آنے والے طلبہ کو اگلے روز چھٹی ہوگی،

یہ بھی پڑھیں  10 سالہ لڑکی پر تشددکارازفاش، سوتیلی ماں زیرحراست، بھائی کاوالدہ پرتشددکاالزام

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker