تازہ ترینعلاقائی

چونیاں:ندیم احسن ہاشمی نے گورنمنٹ ہائی سکول چونیاں کے پرنسپل کا چارج سنبھال لیا

چونیاں (نامہ نگار)ندیم احسن ہاشمی نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کے چونیاں کے پرنسپل کا چارج سنبھال لیا۔عوامی و سماجی حلقوں اور اساتذہ کی مبارکباد۔تفصیلات کے مطابق سابقہ ڈپٹی ڈی او ندیم احسن ہاشمی کے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں کے پرنسپل کا ایڈیشنل چارج سنبھالنے پر سٹاف سیکرٹری ملک خالد محمود،ماہر تعلیم محمد افضل شاہین، سینئر سائنس ٹیچر محمد رمضان شاہین،خالد محمود خاں،خورشید احمد، محمدابراہیم، حافظ مدثر وکیل، مہر محمد جاوید،شہباز خاں،حافظ ندیم الحسن،محمد ادریس سمیت دیگر عوامی و سماجی حلقوں نے مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہارکیاکہ وہ سکول کی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہو ئے سکول کو پنجاب کا مثالی ادارہ بنانے کیلئے اپنابھرپور کردار ادا کریں گے۔وہ جب چارج لینے کے لئے سکول پہنچے تو اساتذہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور انہیں مالاؤں میں لاد دیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل چارج سنبھالنے والیپرنسپل ندیم احسن ہاشمی نے کہا کہ میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں نے اسی ادارے میں تعلیم حاصل کی اور اسی ادارے میں بطور ٹیچر کام کیااور اب پرنسپل کا ایڈیشنل چارج سنبھال کرمجھے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ میں انشاء اللہ اپنے مادر علمی کوصوبہ پنجاب کا مثالی ادارہ بنانے کے لیے اپنے تمام وسائل برؤے کار لاؤں گا۔ اساتذہ کے مسائل سے آگاہ ہوں اور ان کو حل کرنے کی کوشس کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں  آل پاکستان بیڈ منٹن ٹورنامنٹ: واپڈا اورنیشنل بینک فائنل میں

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker