پاکستانتازہ ترین

برطانیہ نے پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکال دیا

لاہور(پاک نیوز)برطانیہ نے پاکستان کو سفری ریڈلسٹ سے نکال دیا،فیصلے کااطلاق 22 ستمبر سے ہوگا ۔برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ ترکی ،بنگلہ دیش، مالدیپ اور اومان کو بھی ریڈلسٹ سے ہٹا دیا گیا جبکہ پاکستان سمیت کئی ممالک ریسٹ آف دی ورلڈلسٹ میں شامل کردیئے ،اعلامیہ کے مطابق برطانیہ نے سفری پابندیوں کی نئی درجہ بندی بھی کردی ،سفری پابندیاں ریڈااور ریسٹ آف دی ورلڈکے درجے میں کی جائیں گی ۔ برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاکستان کے ریڈلسٹ سے نکلنے پر خوشی کااظہارکرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ برطانیہ نے پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکال دیا،جانتا ہوں گزشتہ 5 ماہ بہت سے لوگوں کیلئے کتنے مشکل تھے۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی: رینجرز کے چھاپے میں پانچ سیاسی کارکن گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker