تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر: ڈاکٹر کے خلاف انکوائری میں عوام پھٹ پڑی۔

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔سول ہسپتال بھائی پھیرو کے ڈاکٹروں اور عملہ کی طرف سے مریض پر تشدد کے خلاف آنے والے انکوائری آفیسر کے سامنے درجنوں شہری ڈاکٹروں کے ناروا رویے کے خلاف پھٹ پڑے۔ڈاکٹر مسیحا ہوتا ہے جس کا کام دکھی انسانیت کی خدمت کرناہے نہ کہ ہسپتال میں علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں سے بد تمیزی سے پیش آنا ہے۔معروف صحافی حاجی ظہور احمد ساجد کے زخمی بیٹے اور اس کے ساتھی پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف انکوائری میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کیاجائے گا باتیں ڈپٹی ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر رانا محمد افضل نے رورل ہیلتھ سینٹر بھائی پھیرومیں آنے والے صحافیوں کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتائیں اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران،صرافہ ایسوسی ایشن،میڈیکل اسٹور ایسوسی ایشن،آئرن مرچنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور شہر بھر کی تمام پریس کلبز کے درجنوں نمائندے بھی موجود تھے۔انہیں بتایا گیا کہ گزشتہ روز صحافی حاجی ظہور احمد ساجد کے زخمی بیٹے حسن رضا کو بلا وجہ ڈاکٹرزوہیب اور ڈاکٹر اویس نے وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے اپنے کمرے میں دو گھنٹے حبس بے جا میں رکھ کر ٹارچر کرتا رہا۔ ڈاکٹراویس اور ڈاکٹر زوہیب کی طرف سے بیہمانہ تشدد کی پوسٹ وائرل ہونے پر ضلع قصور بھر کے صحافیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی جس پر ڈپٹی کمشنر قصور میڈم آسیہ نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ قصور سے 24گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی تاہم CEOموصوف نےDDHOپتوکی ڈاکٹر رانا فیصل کو انکوائری آفیسر مقرر کرکے بھیج دیا موصوف جیسے ہی رورل ہیلتھ سینٹر پہنچے تو پہلے سے کھڑے سینکڑوں صحافیوں،تاجروں،فروٹ فروشوں اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے ان کے سامنے ڈاکٹر کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئے اور ڈاکٹر اویس خاں اور ڈاکٹر زوہیب کے فوری تبادلے کا مطالبہ کردیا جس پر انہوں نے یقین دلایا کہ انشا ء اللہ تفتیش میرٹ پر ہوگی اور ساتھ ہیں انصاف کی یقین دھانی کروادی اور کہا کہ اسے کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔شہریوں کی طرف سے مزکورہ ڈاکٹروں کی متعدد شکایات کی گئیں تو انکوائری افسر نے بتایا کہ انشا ء اللہ انصاف ضرور ہوگا آخرمیں تمام تاجراور صحافی پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات، اہم معاملات پر گفتگو

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker