پاکستانتازہ ترین

شہباز شریف کا وزیراعظم کو خط، الیکشن کمیشن کے 2 ممبران کیلئے نام تجویز کردیے

اسلام آباد(پاک نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو ممبر الیکشن کمیشن پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لیے نام تجویز کردیے۔اپوزیشن لیڈر شہباز  شریف کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے 26 اگست کے خط کے جواب میں خط بھیجا گیا ہے جس میں انہوں نے ممبر الیکشن کمیشن پنجاب کے لیے 6 نام تجویز کیے ہیں۔شہباز شریف نے ممبر پنجاب کے لیے جسٹس ریٹائرڈ طارق افتخار، جسٹس ریٹائرڈ مشتاق، خالد مسعود، جاوید انور، سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر اور عرفان علی کا نام تجویز کیا ہے۔اس کے علاوہ شہباز شریف نے ممبر الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کے لیے افسر شاہ، سردار حسین اور سہیل الطاف کے نام تجویز کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker