تازہ ترینکھیل

نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم آج شام واپس روانہ ہو گی

اسلام آباد(نمائندہ سپورٹس نیوز)پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز منسوخ ہونے کے بعد کیوی کرکٹ ٹیم آج شام اسلام آباد سے روانہ ہوگی۔تفصیلات کے مطابق  نیوزی لینڈ کو سکیورٹی الرٹ ملنے کے بعد پاکستان میں نیوزی لینڈ کے ساتھ 18سال بعد ہونے والی سیریز منسوخ کردی گئی ہے۔ چیف ایگزیکٹونیوز ی لینڈ کرکٹ بورڈ ڈیوڈ وائٹ کے مطابق ان کی حکومت کو سیکیورٹی الرٹ ملے تھے ، جس کی وجہ سے ان کیلئے پاکستان کا دورہ جاری رکھنا ممکن نہیں تھا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آج شام اسلام آباد سے خصوصی طیارے کے ذریعے روانہ ہوگی۔سول ایوی ایش اتھارٹی نے خصوصی طیارے کو پاکستان لینڈنگ کی اجازت دے دی جو شام 6 بجے اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگا اور وہاں سے نیوزی لینڈ پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں  ادویات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹفکیشن جاری

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker