تازہ ترینکھیل

پی سی بی نے ون ڈے میچ منسوخ ہونے کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے ون ڈے میچ منسوخ ہونے کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک سے ڈیڑھ ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ون ڈے میچ منسوخ ہونے پر قانونی مشاورت اور کیس کو بھر پور انداز سے پیش کرنے کی تیاری جاری پےذرائع نے بتایا ہے کہ آئی سی سی کے اجلاس میں  پی سی بی کے  چئیرمین رمیز راجہ معاملات کے حوالے سے آواز بلند کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی بی نیوزی لینڈ کی واپسی پر سری لنکا حملہ میں اٹھانے والے نقصان کی طرح  سامنا ہوا سکتا ہے، ہاکستان میں نیوزی لینڈ کی سیکورٹی ٹیم تمام انتظامات سے مطمئن تھی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی بی آئندہ چند روز میں نقصان کا تخمینہ پبلک کرئے گی۔واضح رہے کہ کل پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا تھا کہ نیوزی لینڈ  نے سیکورٹی تھریٹ کی وجہ سے سیریز ملتوی کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button