پاکستانتازہ ترین

گرین لائن منصوبوں کے لئے بسیں کراچی پہنچ گئیں

کراچی(پاک نیوز) کراچی کے شہریوں کا صبر رنگ لے آیا، وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی گرین لائن ریپڈ بس سروس کے لیے درآمد کی جانے والی 40 بسوں کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق گرین لائن ریپڈ بس سروس کے لیے درآمد ہونے والے بسوں کو کل آف لوڈ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ہونے والی تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراء علی حیدر زیدی، اسد عمر اور امین الحق شرکت کریں گے جب کہ سندھ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی کے سی ای او ندیم لودھی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق مزید 40 بسوں کی دوسری کھیپ کی آمد بھی آئندہ 1 سے 2 ماہ میں متوقع ہے تاہم مزید بسوں کی درآمد کا فیصلہ پہلی کھیپ کی بسوں کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔اس کے علاوہ گرین لائن بس منصوبہ 20 اسٹاپس پر مشتمل ہے، جو پاور ہاؤس چورنگی نارتھ کراچی سے شروع ہوکر نمائش پر اختتام پذیر ہوگا، منصوبے سے یومیہ 3 لاکھ افراد کو سفری سہولت مہیا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں  تحریک عدم اعتماد ناکام بنائیں گے، وزیراعظم کی سنجرانی کو یقین دہانی

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker