پاکستانتازہ ترین

جامعہ حفصہ سے طالبان کے پرچم اتار دئیے گئے

اسلام آباد(پاک  نیوز) اسلام آباد انتظامیہ کے جامعہ حفصہ کی انظامیہ سے مذاکرات کامیاب کے بعد افغان طالبان کے جھنڈے اتار دیئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق جامعہ حفصہ کی عمارت پر دوبارہ افغان طالبان جھنڈے لگا دیئے گئے ۔پولیس کی بھاری نفری جھنڈے اتروانے کیلئے پہنچ گئی ۔پولیس نے مدرسے سے طالبان کے پرچم اتارنے کے لئے محاصرہ کرلیا۔سابق خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز رائفل اٹھائے مدرسے باہر آگئے۔اسلام آباد انتظامیہ کے جامعہ حفصہ کی انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے افغان طالبان کے جھنڈے اتار دیئے۔مولانا عبدالعزیز غازی کا کہنا ہے کہ جامعہ حفصہ کی انتظامیہ نے اسلام آباد انتظامیہ کو تین روز کی مہلت دے دی ، ملک بھر میں اسلامی نظام نافذ کیا جائے۔واضح ہے کے چند روز قبل مدرسے پر طالبان کے پرچم لہرائے گئے تھے

یہ بھی پڑھیں  حج آپریشن کا آغاز، نجی ائیر لائن 216 عازمین کو لیکر اسلام آباد سے مدینہ منورہ روانہ

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker