تازہ ترینکھیل

سیمی کے بعد کرس گیل بھی پاکستان کی حمایت میں بول پڑے، پاکستان آنے کا اعلان

لاہور(نمائندہ سپورٹس) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے اچانک دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کرس گیل بھی پاکستان کی حمایت میں بول پڑے۔دھواں دھار بیٹنگ کے لیے مشہور کرس گیل نے اپنے ٹوئٹر پر  ایک پیغام شیئر کیا جسے پڑھ کر کرکٹ فین خصوصاً پاکستانی مداحوں کے چہرے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔دوسری جانب مداحوں سمیت پا کستانی کھلاڑیوں نے بھی کرس گیل کے بیان کا خیرمقدم کیا۔سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا اصل چیمپئن تو آپ ہیں، پاکستان کی جانب سے آپ کے لیے بے حد محبتیں۔شاداب خان بولے آپ جب بھی پاکستان آنا چاہیں، آپ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید۔ فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ آپ سے پاکستان میں ملاقات ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پرویز خٹک خیبرپختونخوا حکومت بچانے کے لئے ہم سے خفیہ ملاقاتیں کرتے تھے، چوہدی نثار

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker