تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:سول ہسپتال بھائی پھیرو کے سینئیر میڈیکل آفیسرمعطل

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔بھائی پھیرو پریس کلب کے مطالبے پر اور انکوائری میں ڈاکٹر پر لگائے گئے الزامات سچ ثابت ہونے کے بعد ڈی سی قصور آسیہ گل نے سینئر صحافی کے بیمار بیٹے کو یرغمال بنا کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے سول ہسپتال بھائی پھیرو کے سینئیر میڈیکل آفیسرکو معطل کرکے تبادلہ کر دیا۔اگلی پوسٹنگ کیلیے تین ماہ تک واچ لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ۔بھائی پھیروپریس کلب کی طرف سے ڈی سی قصور اورساتھ دینے والے صحافیوں،مرکزی ا نجمن تاجراں اور عوام کا شکریہ۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو پریس کلب کے سینئر صحافی حاجی ظہور احمد ساجد کے بیٹے محمد حسن رضا پرہسپتال کے ڈاکٹر زوہیب اور اویس نے اپنے عملہ کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بنایا۔واقع کا سن کر بھائی پھیرو پریس کلب کے صحافیوں نے مزکورہ ڈاکٹر اویس کے ظالمانہ رویے کے خلاف پر امن احتجاج کیا تو مرکزی انجمن تاجراں اور دیگر پریس کلبوں کے صحافیوں اور عوام نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔اس واقع کا فوری نوٹس لیکر ڈی سی قصور آسیہ گل نے محکمہ ہیلتھ کے اعلی افسرڈاکٹڑ رانا فیصل نزیر کو انکوائری افسر مقرر کیا،انکوائری میں ڈاکٹر پر لگائے گئے تمام الزامات سچ ثابت ہونے کے بعد ڈی سی قصور نے مزکورہ سینئیر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اویس کو معطل کرکے ان کا تبادلہ کر دیا جبکہ اگلی پوسٹننگ کیلیے تین ماہ تک واچ لسٹ میں رکھ لیا۔تبادلے کا سن کر صحافیوں اور ڈاکٹر کے ستائے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔بھائی پھیرو پریس کلب نے ڈی سی قصور آسیہ گل،انکوائری آفیسرڈاکٹررانا فیصل نذیر اور ساتھ دینے والے دیگر صحافیوں،مرکزی انجمن تاجراں بھائی پھیرو کے تاجروں اور سول سوسائٹی کا شکریہ ادا کرتے کہا کہ یہ صحافت اور عوام کے اتحاد کی فتح ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بجلی بحران کا سامنا ہے۔ نوازشریف

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker