پاکستانتازہ ترین

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد کل سے پابندیوں کی زد میں آجائیں گے

اسلام آباد(پاک نیوز)عالمی وبا کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگوانے والوں کو  کل یعنی یکم اکتوبر سے مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے غیر ویکسین شدہ افراد پر پابندیوں کے حوالے سے خبردار کردیا ہے۔این سی او سی نے خبردار کیا ہے کہ  30 ستمبر کے بعد غیر ویکسین شدہ افراد پر پابندیاں لاگو ہوجائیں گی۔جیو نیوز کے مطابق، وہی افراد کل  سے ہوائی جہاز اور ریل گاڑی میں  بیٹھ سکیں گے جن کے پاس ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ہوگا۔مزید برآں ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد  شادی بیاہ کی تقریب، شاپنگ مال، ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس میں بھی  داخل نہیں ہو سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button