تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:میونسپل کمیٹی نے منگل بازار میں ایس او پی کی دھجیاں اڑانے پر دو افرادکے خلاف مقدمہ درج

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔میونسپل کمیٹی نے منگل بازار میں ایس او پی کی دھجیاں اڑانے پر دو افرادکے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔کئی دوسرے جمعہ،بدھ اور اتوار بازروں میں ایس او پی کی خلاف ورزیوں کو کھلی چھٹی۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی بھائی پھیرو کے اسسٹنٹ ریگولیشن آفیسرمحمدحفیظ نے عملہ کے ہمراہ چھاپہ مار کر ملتان روڈ پر عرصہ دراز سے لگائے جانے والے منگل بازار میں ایس او پی کی خلاف ورزیاں کرنے پرٹھیکیداروں عاشق اور قاسم کو ایس او پی پر عمل کروانے کا کہا تو دونوں نے عملہ کو سنگین نتایج کی دھمکیاں دیکر وہاں سے بھاگنے پرمجبورکر دیا۔محمد حفیظ کی رپورٹ پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔یہ امر قابل زکر ہے کہ یہ اور اس قسم کے دوسرے منگل،جمعہ،اتوار بازار کافی عرصہ سے لگائے جا رہے ہیں جہاں ایس او پی کی دھجیاں اڑائی جاتی رہیں مگر ماضی میں کسی بھی بازار کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔اب بھی صرف ایک بازار کے خلاف کاروائی کرائی گئی جبکہ باقی بازاروں میں سر عام ایس او پی کی سر عام دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں

یہ بھی پڑھیں  گلگت بلتستان میں3 دن سے جاری برفباری ، تمام رابطہ سڑکیں بند

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker