
اسلام آباد(پاک نیوز) پاکستان میں عالمی وبا کورونا کی چوتھی لہر کی شدت میں واضح کمی آگئی ہے جس کے پیش نظر مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے بھی کم ہوکر 2.8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49 ہزار 49 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1411 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 56 افراد انتقال کر گئے۔