پاکستانتازہ ترین

پنجاب کے مختلف ڈی سی کے تقرروتبادلے؛ نوٹیفکیشن جاری

لاہور(پاک نیوز)حکومت پنجاب نے ڈی سی کی سطح کی اکھاڑ بچھاڑ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے،محمدموسیٰ علی بحاری کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہورسے او ایس ڈی بنادیاگیا۔ تفصیلات کےمطابق حکومت پنجاب نے اب کی بار پولیس کی بجائےڈپٹی کمشنر کے تقرروتبادلے کئے، ڈی سی قصورآسیہ گل کواو ایس ڈی بنادیاگیافیاض احمدموہن کوڈی سی قصورتعینات کردیاگیا جبکہ ڈی سی سرگودھانائلہ باقرکواوایس ڈی بنادیاگیا،ڈی سی شیخوپورہ محمداصغرکوڈی سی سرگودھا،راناشکیل اسلم کوڈی سی شیخوپورہ تعینات کردیاگیا۔احمدسہیل کیفی کوڈی سی پاکپتن شریف تعینات کردیاگیا،ڈی سی جہلم راؤ پرویز اخترکواو ایس ڈی بنادیاگیا،نعمان حفیظ کوڈی سی جہلم تعینات کردیاگیاڈی سی رحیم یارخان خرم شہزاداو ایس ڈی بنادیاگیا،نعمان یوسف کوڈی سی رحیم یارخان،امجدشعیب خان ترین کوڈی سی مظفرگڑھ سے اوایس ڈی بنادیاگیا۔علاوہ ازیں ڈی سی بھکر سیدموسیٰ رضا کوڈی سی مظفرگڑھ ،حامد محمودملہی کو ڈی سی بھکر تعینات کیا گیا اورڈی سی لودھراں عمران قریشی کواو ایس ڈی بنادیاگیا،شعیب علی کوڈی سی لودھراں،محمد وسیم کوڈی سی بہاولنگر،زاہد پرویز ڈی سی ننکانہ صاحب،شاہد عباس کو ڈی سی جھنگ،توقیر الیاس چیمہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس میانوالی محمداعجاز جوئیہ کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس لاہورتعینات کردیاگیا۔شفقت اللہ مشتاق کوڈی سی بہاولنگر سے او ایس ڈی،ڈی سی ننکانہ صاحب مصورخان نیازی کواو ایس ڈی،محمدموسیٰ علی بحاری کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہورسے او ایس ڈی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس لاہورانعم زید کواو ایس ڈی،عابد حسین کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوبہاولنگرسے او ایس ڈی اورظہیر عباس چٹھہ کواےڈی سی آربہاولنگرلگادیاگیا

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور: محکمہ لائیو سٹاک کا چھاپہ،دو من بدبودار پائے برآمد

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker