تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:انجمن تاجراں کے عہدیداران کا چناو مکمل

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو کی تمام تاجرتنظیموں کے نمائندوں نے مرکزی انجمن تاجراں تشکیل دے کر عہدیداران کا چناو مکمل کر لیا۔چوہدری خالد جاوید صدر،سلیم پاشا نائب صدر اور ملک محمد عثمان بوٹا جنرل سیکرٹری منتخب۔تاجروں نے عہدیداران پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے اور گلے میں ہار ڈال کر دولھا بنا دیا۔تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلیے متحد ہو کر جدو جہد کریں گے انتظامیہ اور تاجروں میں تعاون بڑھائیں گے۔تاجر رہنماوں کا موقف۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھائی پھیرو کی تمام تاجر تنظیموں کا ایک اجلاس چوہدری کمال دین گجر کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سپریم کونسل کے نمائندوں نے متفقہ طور پر شہر میں مرکزی انجمن تاجراں کی تشکیل دی۔اجلاس میں چوہدری خالد جاوید صدر،سلیم پاشا نائب صدر اور ملک محمد عثمان بوٹا جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے جبکہ باقی عہدیداران کا چناو بھی جلد ہی تاجر تنظیموں کی سپریم کونسل کے صلاح مشورے سے کیا جائے گا۔نومنتخب عہدیداران سے تاجر رہنما ملک عبدالحفیظ شاہد نے حلف لیا۔حلف اٹھاتے ہی تاجروں نے نو منتخب عہدیداران پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے اور گلوں میں ایک دوسرے کو مالائیں پہنا کر محبت اور خوشی کا اظہار کیا۔ ۔اجلاس میں الیکٹرک ایسوسی ایشن کے رانا حاجی محمد رمضان،مائکرو فنانس اینڈ موبائل ایسوسی ایشن کے راو وسیم، کلاتھ مرچنٹ شیخ اشرف کشف،بابا ملک نزر،میڈیکل سٹور ایسوسی ایشن کے سید ناطق حسین شاہ،ڈاکٹر داود پرویز مغل،کریانہ ایسوسی ایشن کے میاں محمد اکرم، معروف تاجر رہنما مقبول حسین کمبوہ،سبزی منڈی کے تاجر ملک محمد عباس،بھٹہ ایسوسی ایشن کے ملک محمد الیاس،میرج ہال ایسوسی ایشن کے ملک محمد اکرم بوٹا اور دیگر نے شرکت کی۔شرکا سے خطا ب کرتے نومنتخب عہدیداران نے مرکزی انجمن تاجراں کے سرپرست اعلی شیخ محمد منشا مرحوم،سرپرست سید ذاکر حسین شاہ مرحوم اور انکی ساری ٹیم کی تاجروں کیلیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے کہا کہ تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلیے متحد ہو کر جدو جہد کریں گے انتظامیہ اور تاجروں میں تعاون بڑھائیں گے۔مظلوم کا ڈٹ کر ساتھ دیں گے اور ظالم کا ہاتھ آہنی ہاتھوں سے روکیں گے۔تقریب کے بعد سینکڑوں تاجروں نے دولھا بنے نو منتخب عہدیداران کے ہمراہ شہر کی مارکیٹوں کا چکر لگایا اور انہیں منتخب کرنے پر تاجروں کا شکریہ ادا کیا۔مزید برآں شہر بھر کی صحافتی تنظیموں،سیاسی،سماجی و مزہبی تنظیموں کے رہنماوں نے مرکزی انجمن تاجراں کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد یں دیں۔

یہ بھی پڑھیں  بلدیاتی الیکشن، احتجاج اور مستقبل

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker