تازہ ترینکھیل

جمبر:فقیر حسین اور شرجیل کی جوڑی نے ذاکر شاہ میموریل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جیت لیا

فائنل میں فاتح جوڑی نے عثمان اکبر اور اربازخانزادہ کو شکست دی۔

جمبر(نامہ نگار)ذاکر شاہ میموریل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ رفیق بیڈمنٹن کورٹ جمبر میں کھیلا گیا۔ ٹورنامنٹ میں سات ٹیموں نے شرکت کی۔پہلے سیمی فائنل میں ارباز خانزادہ اور عثمان اکبر کی جوڑی نے عقیل خان اور احمدملک کوشکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کیاجبکہ دوسرے سیمی فائنل میں فقیر حسین اور شرجیل کی جوڑی نے یاسرخان اور عمیرخانزادہ کوشکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ فائنل میں فقیر حسین اور شرجیل نے ارباز اور عثمان کو بیسٹ آف تھری سے ہرا کر ذاکر شاہ میموریل ٹورنامنٹ کا اعزاز اپنے نام کیا۔ فائٹربیڈمنٹن کلب کا 2021 کا پہلا ٹورنامنٹ تھا۔جیتنے والی ٹیم اور رنراپ ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ مہمان خصوصی انس نواز چوہدری، ملک اکرم اور عقیل خان تھے۔

یہ بھی پڑھیں  انڈونیشیا میں زلزلے سے درو دیوار ہل گئے

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker