تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:ریسیکو 1122 تحصیل پتوکی کی ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔ ریسیکو 1122 تحصیل پتوکی نے ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ 525 ایمرجنسیز میں 542 متاثرین کو ریسیکو اور ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ رابعہ خلیل تفصیلات کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ریسیکو 1122 تحصیل پتوکی کا ماہانہ اجلاس ریسیکو آفس بھائی پھیرومیں منعقد ہوا جسکی صدارت ریسیکو اینڈ سیفٹی آفیسر تحصیل پتوکی میڈم رابعہ خلیل اور اسٹیشن کوآرڈینٹیر محمد اعجاز نے کی۔ رابعہ خلیل نے پریس کلب بھائی پھیرو کے میڈیا نمائیندگان کو بتایا کہ ریسیکو 1122 پتوکی کو ماہ ستمبر میں ٹوٹل (525) ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں۔جن میں (318) روڈ ایکسیڈنٹ (143) میڈیکل ایمرجنسیز (08) آگ لگنے کے واقعات (1) بلڈنگ گرنے اور (15) لڑائی جھگڑے کے واقعات کے علاوہ دیگر نوعیت کی ایمرجنسیز شامل تھیں۔ میڈم رابعہ خلیل نے بتایا کہ ریسیکو1122 نے 7 منٹ کے ریسپانس ٹائم کو برقرار رکھا اور (525) ایمرجنسیز میں (542) لوگوں کو ریسیکو کیا۔جن میں دیگر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ اسکے علاوہ ریسیکو1122 نے ڈاکٹرز کی طرف سے ریفر ہونے والے (54) مریضوں کو لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ریسیکو اینڈ سیفٹی آفیسر پتوکی میڈم رابعہ خلیل نے مزید کہا کہ ریسیکو 1122 اہلکار دن رات عوام کی خدمت کے لئے کوشاں ہیں

یہ بھی پڑھیں  ملتان میں ظلم کا شکار ایک اور بیٹی زندگی ہار گئی

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker