تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:پنڈورہ باکس،سب سے پہلے پا رٹی ارا کین کے خلاف کارروائی کی جائے گی،تنزیلہ عمران

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔پنڈورہ باکس کی مزید تحقیقات کروا کر سب سے پہلے پا رٹی ارا کین کے خلاف کارروائی کی جائے گی مہنگائی اگر حکو مت کی ناکامی ہو تی تو گو جرانوالہ الیکشن جو کہ ن لیگ کا گڑھ ہے جیت ناپاتے ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس کی چیئر مین تنزیلہ عمران خاں نےملتان روڈ پرپاکستان کی پہلے میرین ورکشاپ کےافتتاح کےموقع پرمیڈیا کے نما ئندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر میرین ورکشاپ کے چیف ہمایون اختر نے محترمہ تنزیلہ عمران خاں کا استقبال کرتے ہوئے انکے گلے میں ہار پہنائے۔محترمہ تنزیلہ عمران خاں نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے کہا کہ آنے والا وقت ہمارے بچوں کے لئے بہترین ثابت ہو گا اورعمران خاں ملک پا کستان کے لئے ایک اچھاراہنماثابت ہو گا۔ مہنگائی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی صورتحال کی وجہ سے پاکستان میں بھی قیمتوں پر اثر پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ آنے والا ثابت کرے گا کہ ہم نے ساڑھے تین سالہ دور میں کیا کیا۔عمران خاں کا وژن ہے کہ آنے والی نسلو ں کی سمت کو صحیح کیا جائے تا کہ ملک پاکستان صحیح سمت چلا یا جائے، گھر کو چلا نے کے لئے بجٹ کو کھینچنا پڑتا ہے اور غیر ضروری اخراجات پر کنٹرول کرنا پڑتا ہے اسی طرح پاکستان کو چلانے کے لئے بجٹ کو بھی محدود کیا جانا ضروری ہے۔ مہنگائی کے حوالے سے مزید انہوں نے کہا کہ چند دنوں میں مجسٹریٹ سسٹم بحال کر دیا جائے گا۔ چینی چوروں آٹا چوروں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اوپر سے لیکر نیچے تک چاہے وہ پارٹی میں کسی بڑے چھو ٹے مقام میں ہی کیو ں نہ ہو۔ مزید انہوں نے بلد یا تی حوالے سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ بلدیا تی انتخاب کے حوالے سے عمران خاں خود بھی دلچسپی لے رہے ہیں اور فروری مارچ تک بلدیاتی الیکشن کرودائے جائیں گے اس حوالے سے لا ہور کی پو ری جنرل باڈی ایک دو دن میں بلائی جائے گی۔ آخر میں انہوں نے پاکستان کے پہلی میرین ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ جس میں آوٹ بورڈ انجن، واٹر سکو ٹر کے انجن، واٹر بوٹ کے انجن کی ریپیرنگ اور اسمبلنگ کیا جائے گی جو کہ اس سے پہلے ملک پاکستان میں یہ سہولت نہ ہو نے کہ برابر تھی اس موقع پر میرین ورکشاپ کے سی او ہما یوں اختر۔ بی ایس ایل کے قاضی افضل ہا شمی، صحافیوں، حاجی محمد رمضان، محمد نعیم سلطان، شیخ خالد رفیق، حاجی ظہور احمد ساجد کے علا وہ شعبہ ہائے زندگی سے رکھنے افراد بھی مو جود تھے

یہ بھی پڑھیں  جنرل پاشا اور میڈیا

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker