پاکستانتازہ ترین

بلوچستان میں وزیر اعلیٰ جام کمال کی حکومت ڈانواں ڈول ہونے لگی۔

کوئٹہ(پاک نیوز) بلوچستان میں وزیر اعلیٰ جام کمال کی حکومت ڈانواں ڈول ہونے لگی۔جیو نیوز کے مطابق کابینہ سے 3 ناراض وزیروں، 2 مشیروں اور 4  پارلیمانی سیکرٹریز نے اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا  ہے۔ مستعفی افراد نے وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بلوچستان کابینہ کے ناراض اراکین نے گورنر ہاؤس پہنچ کر استعفے دیے ، استعفے دینے والے افراد میں  عبدالرحمٰن  کھیتران، میر اسد بلوچ ، ظہور بلیدی، حاجی محمد خان لہڑی،اکبر آسکانی سکندر عمرانی،بشریٰ رند، ماہ جبین شیران اور لالہ رشید بلوچ شامل ہیں۔میر اسد بلوچ کا کہنا تھا کہ 2 دن بعدوزیراعلیٰ بلوچستان کےخلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائےگی جس کے لیے 40 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں  نئےاسلام آباد ائیرپورٹ کا افتتاح منگل کو ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker