
اسلام آباد(پاک نیوز)پاکستان میں ربیع الاول سن 1443 ہجری کا چاند نظر آگیا ، 12ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل کو ہوگی۔ماہ ربیع الاول کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بعد نماز عصر وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوا ، اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد نے کی۔چاند کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق 12ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل کو ہوگی۔