پاکستانتازہ ترین

حکومت نے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو مشیر خزانہ بنانےکا فیصلہ کرلیا ۔

اسلام آباد(پاک نیوز) ذرائع کے مطابق 16 اکتوبرکوشوکت ترین سے وفاقی وزیرکا عہدہ واپس وزیراعظم کے پاس چلا جائےگا، آئین کے تحت وزیراعظم کسی غیرمنتخب شخص کو 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر بنا سکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ شوکت ترین بطورمشیرای سی سی سمیت کابینہ کمیٹیوں کی صدارت نہیں کرسکیں گے، اس لیے حکومت نے شوکت ترین کو خیبر پختونخوا سےسینیٹرمنتخب کرانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کے سینیئر رہنماؤں سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ شوکت ترین سینیٹر منتخب ہونے تک بطور مشیر خزانہ کام جاری رکھیں گے، سینیٹر منتخب ہونے کے بعد شوکت ترین کو وفاقی وزیر بنایا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں  تحریک آزادی کشمیر سے متعلق بہتری کے اقدامات !

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker