پاکستانتازہ ترین

پنجاب میں یکم سے 12ربیع الاول تک عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ منانے کا اعلان

لاہور(پاک نیوز) پنجاب میں یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ منانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ منانے کے حوالے سے پریس کانفرنس کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ  پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اسٹاف کو اعلیٰ کارکردگی پر رحمت اللعالمینؐ سے منسوب میڈل دیئے جائیں گے۔عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کی جیلوں میں عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ کے دوران قیدیوں اور اسٹاف کیلئے پریزن پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button