تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:جماعت اسلامی اور جے آئی یوتھ نے ہیڈ بلوکی روڈ بنوانے کیلیے تحریک چلانے کا اعلان کر دیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔جماعت اسلامی اور جے آئی یوتھ بھائی پھیرو نے کھنڈر نما ہیڈ بلوکی روڈ بنوانے کیلیے تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔ہیڈ بلوکی روڈ بناو تحریک،، میں عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کیلیے رابطوں میں لانے کا فیصلہ۔سالہا سال سے کھنڈر بنی سڑک نے چار اضلاع کے لاکھوں لوگوں کے کاروبار،گاڑیاں تباہ اور جانیں داو پر لگا رکھی ہیں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔تحریک کے زمہ داران کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی بھائی پھیرو کا ہنگامی اجلاس نواحی گاوں لمبے جاگیر میں سردار نور احمد ڈوگر کے ڈیرے پر منعقد ہوا جس میں جماعت اسلامی کے امیر زون مقبول حسین کمبوہ،سیکرٹری جمیل انجم،جے آئی یوتھ کے سردار علی احمد ڈوگر،ملک محمد اکرم بوٹا،احمد جمال ایڈووکیٹ،ملک طیب،شکیل قادری،کسان بورڈ بھائی پھیرو کے سردار امجد ڈوگر اور دیگر کئی تنظیموں نے شرکت کی۔اجلاس میں ہیڈ بلوکی روڈ بناو تحریک چلانے کا اعلان کیا گیا اور اس کے لیے حاجی محمد رمضان کو سرپرست اعلی،سردار نور احمد ڈوگر صدر،ملک محمد اکرم بوٹا جنرل سیکرٹری،ملک طیب میڈیا انچارج،سردار علی احمد ڈوگرایڈووکیٹ،احمد جمال ایڈ ووکیٹ،مرزا نوید بیگ ایڈووکیٹ اور سردار امجد ڈوگر ایڈووکیٹ لیگل ایڈ کمیٹی،ملک طیب میڈیا انچارج،مقبول حسین کمبوہ،شکیل قادری ایڈور ٹائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے سردار نور احمد ڈوگر نے کہا کہ ہیڈ بلوکی روڈسالہا سال سے کھنڈرات بن چکی ہے،،پبلک ٹرانسپورٹ کا گزرنا محال ہے،حادثات میں اضافہ سے کئی لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ بھائی پھیرو،اولکھ،بنگہ بلوکی سمیت چار اضلاع قصور،ننکانہ،شیخوپورہ اور فیصل آباد کو ملانے والی یہ سڑک ہیڈ بلوکی روڈ کھنڈر بن چکی ہے۔گذشتہ کئی سال سے کسی بھی حکومت نے کوئی توجہ نہ دی ہے۔کاروبار تباہ ہو چکے ہیں۔ٹرانسپورٹ کو کروڑوں کا نقصان ہو چکا ہے۔عوام سالہا سال سے سراپا احتجاج ہیں مگر مقدر ادارے خاموش تماشائی بنے عوام کی تباہی کا تماشہ دیکھ رہے ہیں۔ انشا ء اللہ جماعت اسلامی عوام کے تعاون سے اس سڑک کی تعمیر تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور اس تحریک کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلیے تاجروں،صحافیوں،صنعت کاروں،سیرو سیاحت کے اداروں،ٹرانسپورٹروں،کسانوں سمیت ہر طبقہ زندگی کے عوام سے رابطے کرکے ایک بہت بڑی تحریک بنا دیاجائے گا۔انہوں نے حکومت اورمقتدر اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد ازجلد اس سڑک کی تعمیر کر دیں وگرنہ ہم راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے اور حالات کی تمام تر زمہ داری انتظامیہ پر ہو گی

یہ بھی پڑھیں  پشاور : پی ٹی آئی کے جلسے میں کارکنوں کی ماڈل عینی سے بدتمیزی

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker