بین الاقوامیتازہ ترین

افغانستان کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے سے 55 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

قندوز(ڈیسک نیوز)افغانستان کے شہر قندوز کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 55 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکا قندوز کے علاقے سعید آباد کی مسجد میں ہوا اور دھماکے کے وقت عوام کی بڑی تعداد مسجد میں موجود تھی۔اے ایف پی نے اسپتال ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کم سے کم 55 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ قندوز کے سینٹرل اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان کے پاس 35 لاشیں اور 50 زخمی لائے گئے۔اس کے علاوہ ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈر کے زیر انتظام چلنے والے ایک اسپتال میں 20 لاشیں لائی گئیں۔اس کے علاوہ ترک خبر رساں ایجنسی انادولو نے افغانستان کے مقامی ریڈیو کے حوالے سے کہا ہے کہ دھماکے میں 100 کے قریب افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ دھماکا نماز جمعہ کے دوران ہوا۔مقامی میڈیا کے مطابق دھماکا خودکش تھا۔  افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ مطیع اللہ روحانی نے دھماکے کی تصدیق کی ہے اور 45 ہلاکتوں اور 143 زخمیوں کا بتایا ہے۔ انہوں نے بھی تصدیق کی کہ دھماکا خود کش تھا۔

یہ بھی پڑھیں  جھنگ:خود ساختہ مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کو برداشت نہیں کیاجائیگا، DCO

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker