پاکستانتازہ ترین

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نےحکومت بچانے کے لیے جے یو آئی سے مدد مانگ لی

کوئٹہ(پاک نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات میں حکومت بچانے کے لیے جے یو آئی کی مدد مانگ لی ۔وزیراعلیٰ جام کمال نے جمعہ کو مولانا عبدالغفور حیدری کی رہائش گاہ جاکر ان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے مولانا عبدالغفور حیدری سے اپنی حکومت بچانے کے لیے جے یو آئی سے مدد کی درخواست کی۔تاہم مولانا عبدالغفور حیدری نے جام کمال سے معذرت کرتے ہوئے جواب دیا کہ اب پانی سر سے گزر چکا ہے۔دوسری جانب بلوچستان اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں کا اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں جے یو آئی، بی این پی اور  پشتونخوا میپ کے پارلیمانی رہنماؤں نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے غور کیا گیا۔اجلاس میں بی اے پی کے ناراض اراکین سے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس موقع پر اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی بی اے پی کے ناراض اراکین سے کل ملاقات متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پانامہ لیکس: ایف آئی اے سے تحقیقات کروانے کیلئے تیارہیں، چودھری نثار

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker