پاکستانتازہ ترین

حکومت نے سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کی درخواست واپس لے لی

لاہور(پاک نیوز) وفاقی نظر ثانی بورڈ میں کالعدم تحریک لبیک کے حافظ سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کا معاملہ، فیڈرل ریونیو بورڈ سے پنجاب حکومت نے نظر بندی میں توسیع کی درخواست واپس لے لی.فیڈرل ریونیو بورڈ نے قرار دیا ہے کہ اگر سعد رضوی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو رہا کر دیا جائے۔سپریم کے جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 3 رکنی وفاقی نظر ثانی بورڈ نے حافظ سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کی حکومتی درخواست پر سماعت کی. ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت ہوئی. ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ملک اختر جاوید، سپیشل سیکرٹری ہوم، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن، ایس ایس پی، سی ٹی ڈی سمیت دیگرز افسران ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے۔حکومت پنجاب نے حافظ سعد رضوی کی نظربندی کی توسیع کی درخواست واپس لے لی، جس پر وفاقی ریونیو بورڈ نے درخواست نمٹا دی۔ بورڈ نے حکومت کو ہدایت کی کہ اگر سعد رضوی کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کر دیا جائے

یہ بھی پڑھیں  امتیازشیخ نے فنکشنل لیگ کے بعد اسمبلی کی سیٹ سےبھی استعفیٰ دیدیا

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker