پاکستانتازہ ترین

ڈاکٹر قدیر خان کے انتقال پر صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف سمیت دیگر کا اظہار تعزیت

اسلام آباد(پاک نیوز)محسن پاکستان اور  نامور  ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال پر  سیاسی و سماجی رہنماؤں اور عسکری قیادت کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو آج صبح  پھیپھڑوں میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم ڈاکٹروں کی بھرپور کوشش کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے اور  85 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےایٹمی سائنسدان کے انتقال  پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ڈاکٹر عبد القدیر کے انتقال کی خبر سن کر بے حد افسوس ہوا، 1982 سے ڈاکٹر عبدالقدیر  کو ذاتی طور  پر جانتا ہوں، جوہری  ہتھیار وں کے حوالے سے قوم ان کی خدمات کبھی نہیں بھولے گی۔

یہ بھی پڑھیں  مصباح الحق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ، وقار یونس بولنگ کوچ مقرر

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker