پاکستانتازہ ترین

پاکستان: کورونا کے مثبت کیسز کی شرح تین ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

اسلام آباد(پاک نیوز)پاکستان میں کورونا کیسز  میں تیزی سے کمی آرہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح تین ماہ کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 42476 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 689 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 18 افراد انتقال کر گئے۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح تین ماہ کی کم ترین سطح 1.62 فیصد ریکارڈ کی گئی۔اس  سے قبل 28 جون کو ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی کم ترین سطح 1.79 فیصد تھی۔

یہ بھی پڑھیں  ضلع چنیوٹ میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نےعوام کی زندگی اجیرن بنا دی

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker