تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:فیکٹری ملازمین کی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔25 کے قریب ورکر زخمیت

جمبر(تحصیل رپورٹر)فیکٹری ملازمین کی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔25 کے قریب ورکر زخمی خواتین بھی شامل۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ سے مانگا منڈی ورکرز کو لیکر جانیوالی نجی ٹیکسٹائل فیکٹری کی بس ملتان روڈ پتوکی کہنہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی عینی شاہدین کے مطابق بس دوسری بس سے ریس لگاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹی۔ جسکے نتیجے میں 25 کے قریب فیکٹری ورکرز زخمی ہو گئے جن میں 15 خواتین بھی شامل تھیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسیکو1122 کی امداد ٹیمیں موقع پر پہنچیں جن میں چند زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کے بعد فارغ کر دیا گیا جبکہ 10 شدید زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کیا۔جن میں 2 ورکرز کو فریکچر ہونیکی وجہ سے لاہور ہسپتال میں ریفر کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  سعیداجمل کو”بگ بیش”کیلئے این او سی جاری

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker