تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:”گونگا ڈکیٹ گینگ”سرغنہ سمیت گرفتار

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔تھانہ سٹی بھائی پھیرو کے ایس ایچ او مطلوب احمد نے خطرناک بین الاضلاعی،،گونگا ڈکیٹ گینگ،، کے سرغنہ سمیت دو خطرناک ڈاکو گرفتارکرلیے جبکہ دو ڈاکو رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار۔لاکھوں روپے نقدی،زیورات،ناجائز جدیداسلحہ،تین موٹر سائکلیں بر آمد کر لیں۔ملزمان کئی تھانوں کے درجنوں سنگین جرائم کے مقدمات کے اشتہاری تھے اور دوران ڈکیتی فائر مارنے سے بھی گریز نہیں کرتے تھے۔عوامی سماجی حلقوں اور اعلی پولیس حکام کاسٹی پولیس کو خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق بین الاضلاعی خطرناک پانچ رکنی ،،گونگا ڈکیٹ گینگ،، نے بھائی پھیرو اور گردونواح میں گھروں میں گھس کر اور روڈ ڈکیتیاں کرنا روز کا معمول بنا رکھا تھا اور خوف و ہراس پھیلا رکھا تھا اور یہ ڈاکو دوان ڈکیتی شہریوں کو فائر مارنے سے بھی گریز نہیں کرتے تھے۔ڈی پی او قصور عمران کشوراور ڈی ایس پی پتوکی آصف حنیف جوئیہ نے نئے تعینات ہونے والے جواں سالہ ایس ایچ او تھانہ سٹی مطلوب احمدکو اس ڈکیت گینگ کو پکڑنے کا ٹاسک دیا جنہوں نے دن رات محنت کرکے اور تفتیش کے جدید زرائع استعمال کرکے گزشتہ روز ڈرامائی طور پر ایک با اثر رسہ گیر کے قلعہ نما ڈیرے پر چھپے ڈکیت گینگ کے سرغنہ رنگ الہی عرف گونگا،اسکے ساتھی دوڈاکووں دلدار،شاہد ڈوگر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے انکے قبضے سے تین پسٹل،ایک پمپ ایکشن،ایک ریوالور اور گولہ بارود کی سینکڑوں گولیاں بر آمد کر لیں جبکہ ڈاکو گینگ کے دو ڈاکوسہیل میو اور ناظم مصلی رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔ڈاکووں سے دوران تفتیش لوٹے گئے سامان کی لاکھوں روپے نقدی، موبائیل،پارچات،زیورات اور دیگر قیمتی سامان بر آمد کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے ایک تین پسٹل،ایک پمپ ایکشن اور گولہ بارود بھی بر آمد کر لیا۔ملزم کئی اضلاع کے تھانوں میں انیس سنگین جرائم کے مقدمات میں ملوث ہیں۔ایک ہی دن میں خطرناک ڈکیت گینگ خلاف کاروائی کرکے لاکھوں روپے کا مسروقہ سامان،ناجائز اسلحہ بر آمد کرنے پر عوامی سماجی حلقوں نے سٹی پولیس کے ایس ایچ او مطلوب احمد کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور اعلی پولیس افسران نے بھی پولیس کو شاباش اور تعریفی اسناد دیں ہیں

یہ بھی پڑھیں  حق سچ کی بات کرتی ہوں‘ کوئی مجھے خوفزدہ نہیں کرسکتا‘ خوشبو

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker