تازہ ترینعلاقائی

گوجرہ موٹر وے پر کار میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی

گوجرہ(نامہ نگار) موٹر وے ایم فور پر کار  میں لڑکی کو مبینہ طور  پر  اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے ملزمان نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی لڑکی کو  بوتیک پر نوکری کا جھانسہ دے کر گوجرہ بلایا، موٹر وے پر کار میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور لڑکی کو فیصل آباد انٹر چینج پر پھینک کر فرار ہوگئے۔ ایف آئی آر میں متاثرہ لڑکی کی پھوپھی نے بتایا کہ اُس کی 18 سالہ بھتیجی کے موبائل فون پر میسج آیا کہ گوجرہ میں انٹرویو ہے، وہاں پہنچے تو ملزمان نے لڑکی کو گاڑی میں بٹھایا اور  ساتھ لے جا کر موٹر وے پر  زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروا لیاگیا ہے اور اب ڈی این اے کروایا جا رہا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعلیٰ پنجاب نے اساتذہ کے تبادلوں کی سمری دوبارہ مسترد کر دی

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker