پاکستانتازہ ترین

بجلی کےبعدعوام پرپیٹرول بم گرادیاگیا

لاہور(پاک نیوز)بجلی کےبعدعوام پرپیٹرول بم گرادیاگیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12روپے44پیسے اضافہ کردیا گیا۔وزارت خزانہ کی جانب سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12روپے44پیسےتک اضافے کا نوٹیفکیشن  جاری کردیا گیا ۔ پیٹرول کی قیمت میں 10روپے49 پیسےاضافہ ،  ڈیزل کی قیمت میں 12روپے 44پیسے ، ایک لیٹرپیٹرول کی قیمت 137روپے79پیسے ہوگئی، مٹی کےتیل کی قیمت میں 10روپے 95پیسےاضافہ  کردیا گیا ہے وزارت خزانہ  کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 1روپے 44پیسے،  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 134 روپے48پیسے مقرر،  مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 59پیسے اضافہ،  نئی قیمت 110روپے 26پیسے مقرر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 84 پیسے اضافہ، نئی  قیمت108روپے35 پیسے مقرر، پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے فی لیٹرکا اضافہ، پیٹرول کی نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے مقرر کردی گئی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button