پاکستانتازہ ترین

عمران خان نے کہا تھا کہ میں ان کو رلاؤں گا، پوری قوم رلا دیا۔مریم نواز کا جلسہ سے خطاب

فیصل آباد(پاک نیوز) حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے تحت جلسوں کی نئی سیریز آج سے شروع ہوگئی ہے۔ پہلا پڑاؤ فیصل آباد کے  دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں ہے جہاں آج پی ڈی ایم کا جلسہ جاری ہے۔جلسے سے مریم نواز نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ جب ظلم ہو رہا تھا تو نوازشریف نے کہا کہ میں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہوں، جب کوئی اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑے تو تمام طاقت اور ایک پیج کے باوجود تاریخی ذلت اور رسوائی مقدر بنتی ہے، آج نوازشریف کے مخالفین کو اللہ نے عبرت کا نشان بنایا۔مریم نواز نے کہا کہ جس نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا اس کو اللہ نے سرخرو کردیا، عمران خان کہتے تھے جب آٹا منہگا ہوجائے تو سمجھ لو وزیراعظم چور ہے، کہتے تھے کہ جب پیٹرول اور بجلی کی قیمت بڑھے تو سمجھ لو وزیراعظم چور ہے، آج چینی 120 روپے کلو سے بھی بڑھ گئی تو بتاؤ چور کون ہے؟مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں چینی 50 روپے کلو تھی، 3 سال بعد 120 روپے کو عبور کرگئی، آج 24 سے 27 روپے تک بجلی فی یونٹ ہے، چور کون ہے؟ نواز شریف کے دور میں پیٹرول 70 اور آج 138 روپے ہے تو چور کون ہے؟مریم نے کہا کہ جب ڈیزل اور پیٹرول منہگا ہوتا ہے تو دنیا کی ہر چیز منہگی ہوتی ہے، عمران خان نے صرف ایک وعدہ پورا کیا، عمران خان نے کہا تھا کہ میں ان کو رلاؤں گا، پوری قوم رلا دیا۔مرکزی نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے کہا کہ عوام پر جب تکلیف آتی ہے تو نوازشریف کا دل خون کے آنسو روتا ہے، یہ اتنے بے حس ہیں ان کے وزراء عوام کے نوالے گنتے ہیں، عمران خان کے ساڑھے 3 سال کی کارکردگی کی داستان سن لو، ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کس نے کیا تھا؟ اوپر سے بھاشن دیتا ہے سکون قبر میں ہے، عمران خان تم نے عوام کو قبر میں پہنچانے کی پوری کوشش کی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ آج یہ حال ہے کہ گرمی آتی ہے تو بجلی غائب، سردی آتی ہے تو گیس غائب، وقت نے ثابت کیا کہ نواز، شہباز سے زیادہ دیانت دار نہیں آیا،برطانیہ کی عدالت نے کہہ دیا کہ شہباز شریف پر منی لانڈرنگ ثابت نہیں ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت کا سب سے بڑا ڈاکا  122 ارب ایل این جی کا ڈاکا ہے، کبھی سنا ہے کہ جو چوروں کا سردار ہے وہ ایماندار ہے، تم اپنے آپ کو احتساب سے نہیں بچاسکتے، مسلم لیگ کی تین نسلوں نے حساب دیا ہے، کہتے ہیں تحفوں کی تفصیل نہیں بتاسکتا، غیرملکی سربراہان ناراض ہوجائیں گے، پنڈورا پیپرز میں عمران خان کی جماعت اول نمبر پر آئی ہے، قوم کو کیا سننے کو ملا، پنڈورا میں عمران خان کا نام نہیں،کبھی سنا ہے کو چوروں کا سردار ہے وہ ایماندار ہے

یہ بھی پڑھیں  اب کوئی معافی نہیں

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker