پاکستانتازہ ترین

شوکت ترین کا وزیر خزانہ کا عہدہ ختم، وزیراعظم کے مشیر مقرر

اسلام آباد(پاک نیوز)شوکت ترین کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کردیا گیا۔شوکت ترین کی قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہوئے بغیر وفاقی وزیر بنائے جانے کی مدت ہفتے کے روز ختم ہوگئی جس کے بعد انہیں مشیر خزانہ مقرر کیا گیا ہے۔شوکت ترین کو وزیراعظم کا مشیر خزانہ مقرر کیے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے اور ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی وزیر کے عہدے سے ہٹنے کےبعد شوکت ترین اقتصادی رابطہ کمیٹی اور ایکنک سمیت دیگر کمیٹیوں کی سربراہی نہیں کرسکتے جب کہ کابینہ اجلاس میں شرکت کے لیے بھی انہیں وزیراعظم کی خصوصی اجازت درکار ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں  انگلینڈنے سری لنکاکوواحد ٹی20 میں8وکٹ سے ہرا دیا

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker