پاکستانتازہ ترین

عید میلاد النبیؐ پر ملک بھر میں چراغاں، نعتوں کی محافل اور درود و سلام کی صدائیں

لاہور(پاک نیوز)ملک بھر میں سرکارِ دو عالم، نبی مہرباں اور آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کا جشن مکمل عقیدت و احترام اور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔آج 12 ربیع الاول پر دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی دی گئی جب کہ لاہور کے ایوب اسٹیڈیم کینٹ میں پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے توپوں کی سلامی دی۔جشنِ عید میلاد النبیؐ کے موقع پر گلی گلی چراغاں کیا جا رہا ہے، نعتوں کی محفلیں، درود و سلام کی صدائیں بلند کی جا رہی ہیں، اہم نجی و سرکاری عمارتیں، مساجد اور گلی محلے رنگ برنگی لائٹوں سے سجادیےگئے۔جشنِ عید میلاالنبیؐ کی مناسبت سے ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس نکالے جارہے ہیں اور  مختلف تقریبات میں علمائے کرام سیرت طیبہ پر روشنی ڈال رہے ہیں۔کراچی میں جشن میلادالنبیؐ کا مرکزی اجتماع نشترپارک میں ہوگا اور جماعت اہلسنت کے تحت جلوس میمن مسجد ایم اےجناح روڈ سے نکلےگا، جلوس کی سکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات رہے گی۔عیدمیلاد النبیؐ کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے تحت مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند کی گئی ہے  جب کہ سندھ بھرمیں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے

یہ بھی پڑھیں  پاکستان دفاعی میدان میں خود کفیل امریکہ سمیت بیرونی انحصار پر نمایاں کمی

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker