بین الاقوامیتازہ ترین

اسحاق ڈار نے برطانوی ہائیکورٹ میں ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا

لندن(ڈیسک نیوز) اسحاق ڈار نے برطانوی ہائیکورٹ میں ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا ان پر پاکستان سے اربوں روپے چرانے ، برطانیہ میں خفیہ اکاؤنٹس اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا الزام تھا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیو وژن ٹیلی وژن (این وی ٹی وی) کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ لندن ہائی کورٹ میں جیت لیا۔ٹی وی پر وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے احتساب اور داخلہ شہزاد اکبر اور رپورٹرز پروگرام کے چوہدری غلام حسین اور صابر شاکر نے اسحاق ڈار پر کرپشن، منی لانڈرگ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات عائد کیے تھے۔ان افراد کی طرف سے لگائے گئے الزامات میں کہا گیا تھا کہ اسحاق ڈار کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث تھے اور وہ پاکستان کے کئی بلین روپیہ لوٹ چکے ہیں، جنہیں غیر ملکی خفیہ اکاؤنٹ میں رکھا گیا ہے۔فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کا کنٹرول حاصل کیا اور اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے حکومتی عہدیدار کو قتل کی دھمکیاں دیں۔ ہائی کورٹ میں معافی مانگتے ہوئے این وی ٹی وی نے قبول کیا ہے کہ اسحاق ڈار کیخلاف الزامات جھوٹے، من گھڑت اور بے بنیاد تھے، ٹی وی چینل نے اسحاق ڈار کو پہنچنے والی شرمندگی، تکلیف اور ہتک پر ہرجانہ اور قانونی اخراجات ادا کرنے پر اتفاق بھی کیا ہے۔این وی ٹی وی نے پیر کی شام برطانیہ میں اپنے چینل پر اسحاق ڈار کی تصویر دکھاتے ہوئے معافی نشر کی جس میں کہا گیا کہ 8؍جولائی 2019ء کو نشر ہونے والے رپورٹرز پروگرام میں چوہدری غلام حسین اور صابر شاکر نے دعویٰ کیا کہ اسحاق ڈار حکومت پاکستان کی چوری کی گئی رقم پاکستان واپسی کی اجازت ملنے پر واپس کرنے کیلئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور:اکاؤٹنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپورالطاف حسین کی اہلیہ انتقال کر گئیں

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker