پاکستانتازہ ترین

وزیر اعظم نے بلدیاتی نظام اور بلدیاتی اداروں کے حوالے سے اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد(پاک نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے کل لاہور میں بلدیاتی نظام اور بلدیاتی اداروں کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق طلب کردہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور وزیر بلدیات میاں محمود الرشید شریک ہوں گے۔اس کے علاوہ چیف سیکرٹری، سیکرٹری بلدیات اہم وزراء اور دیگر حکام بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر بلدیات میاں محمود الرشید بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے اور اس کے اثرات کے حوالے سے بریف کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں زیر تجویز پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کے اہم خدو خال کے بارے میں بھی وزیر اعظم کو بریف کیا جائے گا۔خیال رہے کہ وزیر اعظم مقامی حکومتوں کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے پہلے ہی ہدایات جاری کر چکے ہیں، گزشتہ روز اسلام آباد اجلاس میں بھی پارٹی کی سینئر لیڈرشپ نے اس پر مشاورت کی تھی۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت اس ضمن میں بلدیاتی نظام کے نکات کی وزیر اعظم سے منظوری حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button