پاکستانتازہ ترین

بالائی اور وسطی علاقوں میں کل سےآندھی کے ساتھ بارشوں کا امکان

لاہور (پاک نیوز)ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں22اکتوبر  سے اتوار 24اکتوبر تک آندھی کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں داخل ہوگا جس کے باعث کل شام سے اتوار تک لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ  آندھی اور تیز بارش کے باعث فصلوں کی کٹائی والے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہےاس کے علاوہ مانسہرہ، ایبٹ آباد، صوابی، پشاور، وزیرستان میں بھی کل سے بارش کا امکان ہے۔ کل شام سے اتوار تک گلگت بلتستان، کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:DCOآفس میں قائم ریکارڈ روم کے انچارج نے مبینہ رشوت خوری کی تمام حدیں پار کرلیں

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker