پاکستانتازہ ترین

صوبائی دارالحکومت میں کورونا ویکسینیشن کے بغیر سرکاری دفاتر میں داخلہ ممنوع

لاہور(پاک نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا ویکسینیشن کے بغیر  سرکاری دفاتر میں انٹری بند کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کی جانب سے تمام محکمہ جات کے نام مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔جاری کردہ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ  ویکسینیشن سرٹفکیٹ چیک کیے بغیر کسی کو بھی  سرکاری دفتر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی،  سرکاری دفاتروں کے داخلی راستوں پر موجود سیکورٹی اہلکار ویکسینیشن سرٹفکیٹ کی چیکنگ کو یقینی بنائیں گے۔ مراسلہ آئی جی پولیس،تمام ڈویزنل کمشنرز اور سرکاری محکمہ جات کے افسران کوبھی ارسال کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ  سرکاری دفاتر میں مکمل ویکسینیٹڈ افراد کو ہی داخلے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں  ڈیرہ غازیخان:سنٹرل جیل سے معمولی جرائم ملوث 17 قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker