تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:حضرت محمدﷺ کے جشنِ ولادت کی خوشی میں نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔بزمِ اشتیاق اثر پاکستان پھول نگر کے زیرِ اہتمام تاج پارک بائی پاس بھائی پھیرومیں تاجدارِ انبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جشنِ ولادت کی خوشی میں نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت کی سعادت خوش قسمت انسان خوبصورت شاعر جناب ملک محمد ارشادکوٹ رادھاکشن کے حصے آئی تلاوت کلام کی سعادت معروف کالم نگار و صحافی حکیم مختار احمد قادری نے حاصل کی نعت رسولِ مقبول کی سعادت ننھے ثناء خواں حسنین رضا اور معروف نعت خواں سلیم ماہی کے حصہ آئی نقابت کے فرائض خوبصورت اور اچھوتے انداز میں جناب اشرف خاں شاذی نے ادا کیے بار بار درود پاک کا ورد جاری رہا مہمانِ خصوصی جناب اشتیاق حسین اثر،جناب سید عمران نقوی اور جناب زاہد صدیقی تھے. جن شعراء کرام نے بارگاہِ رسالت میں ہدیہِ عقیدت پیش کیا ان میں ملک ارشاد، زاہد صدیقی، حسنین رضا، سید عمران نقوی، نزیر حسین نذر، مزمل حسین زائر، یاسین یاس، مختار قادری، شاکر نوشاہی، سلیم ماہی، ارشاد شیخ، اشفاق فکر و دیگر شامل تھے پارک میں موجود مسافر بھی نعتیہ مشاعرے سے فیض یاب ہوئے نعتیہ مشاعرے کے اختتام پر جناب اشتیاق حسین اثر نے حاضرین میں لڈومٹھائی تقسیم کیے اور حاضرین و ملک و قوم کی سلامتی کے لیے پر اثر و رقت انگیز دعا کروائی اور اس بات پر زور دیا کہ شعراء کرام نعت لکھنے کو ترجیح دیں کیونکہ اسی میں دنیا و آخرت کی بھلائی ہے اور ساتھ ساتھ نعت کو خوش الحانی سے پڑھنے کی بھی تیاری کیا کریں

یہ بھی پڑھیں  جمبر:ابلتے سیوریج نے عوام کا جینا مشکل کردیا۔ عوام گھروں میں محصورہوکر رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker